نئی دہلی،16فروری(ایجنسی)پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کو صحیح طریقے سے چلانے پر غور کرنے کےلئے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بلائی گئی خاص پارٹیوں کی میٹنگ میں اپوزیشن کی جانب سے حیدرآباد اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے مسئلے بھی اٹھائے گئے جس پر حکومت نےکہا کہ ان کی تفتیش کی جارہی ہے اور وہ ہر موضوع پر بحث کےلئے تیار ہے۔
font-size: 18px; text-align: start;">میٹنگ کے بع دراجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ انہوں نے دیگر مسئلوں کے ساتھ ساتھ حیدر آباد یونیورسٹی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا بھی مسئلہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ ہندوستان کے آئین کی خلاف ورزی کرنے والے اور ملک کے اتحاد اور سالمیت میں یقین نہ کرنے والے لوگوں کے ساتھ نہیں ہے۔